عراقی فوجی مرکز پر خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

منگل 23 مئی 2017 13:11

عراقی فوجی مرکز پر خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں دیالہ کے مقام پر واقع فوجی تربیتی مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی فوج نے بتایاکہ یہ حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور اس میں کم از کم چار فوجی ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے ۔ اس بیان کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا اور پانچ حملہ آوروں نے اپنی بارودی جیکٹوں کو اڑا بھی دیا تھا۔ دوسری جانب ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھ جہادیوں نے فوجی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا تھا اور اس حملے میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :