فلپائنی صدر روس کے چار روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

سربراہان مملکت میں سکیورٹی، دفاع اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر بات ہوگی

منگل 23 مئی 2017 13:11

فلپائنی صدر روس کے چار روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ وہ اس دورے کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی حکومت نے بتایاکہ ملکی صدر روس کے ساتھ انتہائی گہرے تعلقات استوار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر ڈوٹیرٹے اس دورے کے دوران روس اور فلپائن کے درمیان سکیورٹی، دفاع اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر بات کریں گے۔ فلپائنی صدر کو اِس دورے کی دعوت روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے دی تھی۔ منیلا سے وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران کئی معاہدات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :