چین کے شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی

منگولیا اور شمال مشرقی چین میں تین روز سے جاری بارشوں کا زور ٹوٹ گیا

منگل 23 مئی 2017 13:11

چین کے شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اندرونی منگولیا اور شمال مشرقی چین اور ہوانگ ہوئی کے بعض علاقوں میں موسلادھار اور ہلکی بارشوں کا آج زور ٹوٹ جائے گا ، گذشتہ تین دنوں کے دوران چین کے بعض علاقوں میں جاری خشک سالی اور گرمی کی شدید لہر بارشوں کے باعث بہت کم ہو گئی ہے ۔دریں اثنا چین کے محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کیلئے گذشتہ روز ییلو الرٹ جاری کیاتھا اور بعض شمالی صوبوں کے بارے میں توقع ظاہر کی گئی تھی کہ وہاں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک بڑھ جائے گا تاہم داخلی منگولیا خود مختار علاقے کے بعض علاقوںکا درجہ حرارت حالیہ بارشوں کے باعث کم ہو گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :