پاکستان دکھ کی گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،ْ دفتر خارجہ کی مانچسٹر دھماکے کی مذمت

منگل 23 مئی 2017 13:13

پاکستان دکھ کی گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،ْ دفتر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے جب کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ ارینا میں کانسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :