بنگلہ دیش صحت کی سہولتوں تک رسائی اور معیار میں بھارت اور پاکستان پر بازی لے گیا

منگل 23 مئی 2017 13:32

بنگلہ دیش صحت کی سہولتوں تک رسائی اور معیار میں بھارت اور پاکستان پر ..
ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) بنگلہ دیشصحت کی سہولتوں تک رسائی اور معیار میں بھارت اور پاکستان پر بازی لے گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو گلوبل برڈن آف ڈیزیز کی 18مئی کو جاری رپورٹ میں 195 ملکوں میں صحت کی سہولتوں تک رسائی اور معیار کا 25 سالہ انڈیکس تیار کیا گیا ہے جس میں 32 بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات کو بنیاد بنایا گیا ہے ، یہ بیماریاں صحت کی معیاری سہولتوں کی موجودگی میں مہلک ثابت نہیں ہوتیں ۔

1990 سے 2015 تک کے ڈیٹا کے مطابق بنگلہ دیش کا ہیلتھ کیئر انڈیکس(0-100)سکور) 1990میں 19.1تھا جو 2015 میں بڑھ کر 51.7 ہو گیا جبکہ 2015 میں بھارت کا انڈیکس 44.8 ، نیپال کا 50.8، پاکستان کا 43.1 اور افغانستان کا 32.5 رہا ۔ اس عرصے کے دوران سری لنکا ، مالدیپ اور بھوٹان میں شعبہ صحت کی کارکردگی بنگلہ دیش سے بہتر رہی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 25 سال کے دوران 167 ملکوں میں ہیلتھ کیئر سروس تک رسائی اور معیار میں بہتری آئی ۔

2015 میں مغربی یورپ کا سکور بلند ترین جبکہ صحارائی افریقہ کے ممالک کا کم ترین رہا ۔ رپورٹ کے مطابق 25 سال میں جنوبی کوریا، ترکی، پیرو، چین اور مالدیپ کے شعبہ صحت کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، سوئٹزرلینڈ کے بعد سوئیڈن، ڈنمارک، آئس لینڈ، ناروے اور فن لینڈ انڈیکس میں بہترین کارکردگی والے ملک ہیں۔

متعلقہ عنوان :