پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات برآمدگی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا

ایک ہفتے میں متعدد واقعات بڑا سوالیہ نشان، قومی ائیرلائین کی ساکھ مجرو ح کرنے اور دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہیں، اصل مجرمان کے خلاف فوری کاروائی کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،قراردادکامتن

منگل 23 مئی 2017 13:35

پیپلز پارٹی نے         پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات برآمدگی پر  قومی اسمبلی ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات برآمدگی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا،ایک ہفتے میں متعدد واقعات بڑا سوالیہ نشان، قومی ائیرلائین کی ساکھ مجرو ح کرنے اور دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہیں، اصل مجرمان کے خلاف فوری کاروائی کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات برآمدگیکے معاملہ پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں دیدہ دلیری سے متعدد واقعات زمہ داران کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ یہ واقعات قومی ائیرلائین کی ساکھ مجرو ح کرنے اور دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہیں ۔ واقعات کے اصل مجرمان کے خلاف فوری کاروائی کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ توجہ دلاو نوٹس سید نوید قمر ، اعجاز جاکھرانی۔ مصطفی شاہ ، عمران لغاری ، شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جمع کرایا۔