پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بین الاقوامی سیمینار صنعتی ترقی کی جانب مثبت قدم ہے‘عارف قاسم

پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کار وں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

منگل 23 مئی 2017 14:13

پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بین الاقوامی سیمینار صنعتی ترقی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) )تاجر رہنما صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بین الاقوامی سیمینار کے انعقادکو صنعتی ترقی کی جانب مثبت قدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سمینار میں 300چینی سرمایہ کاروں سمیت26ممالک کی450سے زائد سرمایہ کاروں کی شرکت خوش آئند ہے ،بیرونی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے غیر ملکی سرمایہ کاری غربت اور بے روزگاری کے مسائل کے حل کے لیے سود مند ثابت ہوگی ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عارف قاسم نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انفراسٹرکچر ، زراعت اور صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں او ر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی معاونت کے سرکاری اداروں میں خصوصی شعبہ جات قائم کیے ہیں جس کی بدولت پنجاب سمیت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ان اقدامات کے باعث پاکستان اور پنجاب کی معیشت مضبوط ہوئی ہے عالمی بینک بھی پاکستان اور پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کررہاہے انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور توانائی، انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ،صنعت، زراعت ،شہری ترقی،ہائوسنگ،صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پنجاب سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہترین صوبہ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیںان کی طرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے سے صوبہ خوشحال پنجاب کی جانب گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :