35ویں پنجاب کبڈی چیمپیئن شپ کیلئے فیصل آباد ڈویژن کی کبڈی ٹیم کااعلان کردیاگیا

منگل 23 مئی 2017 14:27

35ویں پنجاب کبڈی چیمپیئن شپ کیلئے فیصل آباد ڈویژن کی کبڈی ٹیم کااعلان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) 35ویں پنجاب کبڈی چیمپیئن شپ کے لیے فیصل آباد ڈویژن کی کبڈی ٹیم کااعلان کردیاگیاچیئرمین سلیکشن کمیٹی چوہدری اسجد بھولا آف رجانہ ، چوہدری جاویدکمال ، چوہدری پرویز کموکااورطیب گیلانی ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ 482کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کے بعد 16رکنی ٹیم کا اعلان کیا عدنان گجر ٹیم کپتان ، ہمایوں واہلہ نائب کپتان ہوں گے کھلاڑیوں میں آفتاب ،عثمان چیتا ، اسد بٹ ، ناصر جٹ ،عاطف مبین ، وسیم اکرم ، مدثر مچھو،ر انا ذوہیب ، ماجد ماجوڈوگر ، علی نواز، لقمان رندھاوا ، فیضان سینڈو اور نوید جٹ شامل ہیں ، طیب گیلانی چیف کوآرڈنیٹر ،ر انا عباس منج کوچ، ملک محمدیٰسین ٹیم مینجرہوں گے ،فیصل آباد کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی 35ویں چیمپئین کبڈی شپ 25-24مئی کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی چمپئین شپ میں فیصل آباد ، ساہیوال ،ڈیرہ غازی خاں ، بہاولپور،ملتان ، لاہور، گوجرانوالہ،سرگودھااورراولپنڈی ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

تمام میچز فلڈ لائٹ ہوں گے ٹیم کو آج دن 1بجے ہاکی سٹیڈیم سے مدینہ ٹاؤن سے ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداراور سپورٹس سے وابستہ افراد نیک تمناؤں کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :