کابل میں جرمن خاتون کی ہلاکت، تفتیش افغان خفیہ ایجنسی کو منتقل

منگل 23 مئی 2017 14:37

کابل میں جرمن خاتون کی ہلاکت، تفتیش افغان خفیہ ایجنسی کو منتقل
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) افغان حکام نے کابل میں ایک جرمن خاتون امدادی کارکن کی ہلاکت اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات ملکی خفیہ ادارے کے سپرد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں اتوار کے روز پیش آنے والے اس خونریز واقعے میں ایک افغان محافظ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ اس حملے کے محرکات تاحال غیر واضح ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق ابھی تک نہ تو کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور نہ ہی کسی نے تاوان کے لیے کوئی رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :