یمن، امریکی کارروائی میں القاعدہ کے سات عسکریت پسند ہلاک

ْکارروائی یمن کی حکومت کے تعاون سے کی گئی اورچھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا،امریکی حکام

منگل 23 مئی 2017 14:37

یمن، امریکی کارروائی میں القاعدہ کے سات عسکریت پسند ہلاک
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے منسلک سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ منگل کو مآرب کے علاقے میں کی گئی کارروائی میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب کی شاخ سے وابستہ ایک احاطے کو فضائی حملے اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں کمانڈ کا کہنا تھا کہ "اس طرح کی کارروائیوں سے جزیرہ نما عرب کی القاعدہ شاخ کی صلاحیت اور اس کے ارادوں کا پتا چلتا ہے جو اس گروپ کا پیچھا کرنے اور اسے تباہ کرنے کی کارروائیوں کو جاری رکھنے میں ہمیں تقویت دیتی ہیں۔امریکہ کا کہناتھا کہ یہ کارروائی یمن کی حکومت کے تعاون سے کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی لڑاکا طیارے اور ڈرونز مارث میں بھی یمن کے مختلف حصوں میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ کے اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

رواں سال جنوبی یمن میں امریکی کمانڈوز نے اس گروپ کے ایک کمپلیکس پر چھاپا مارا تھا جس میں ایک امریکی کمانڈو کو بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ اس کارروائی میں مارے جانے والوں میں آٹھ سالہ امریکی شہری نوار انور العولقی بھی شامل تھی جو ایک بنیاد پرست یمنی نڑاد امریکی شہری انور العولقی کی بیٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :