یمن میں خصوصی امریکی فورسز کی کارروائی، القاعدہ کی7 جنگجو ہلاک

القاعدہ کے عناصر مارب صوبے میں مارے گئے،یمنی حکومت کی سپورٹ سے ہونے والی کارروائی میں چھوٹے ہتھیار اور فضائی ضربوں کا سہارا لیا گیا،امریکی مرکزی کمان

منگل 23 مئی 2017 14:56

یمن میں خصوصی امریکی فورسز کی کارروائی، القاعدہ کی7 جنگجو ہلاک
صنعاء /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) یمن میں خصوصی امریکی فورسز کی طرف سے کی گئی ایک تازہ کارروائی میں القاعدہ کے 7 مبینہ جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں القاعدہ تنظیم کے ایک ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 7 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

امریکی مرکزی کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کے عناصر مارب صوبے میں مارے گئے۔ یمنی حکومت کی سپورٹ سے ہونے والی کارروائی میں چھوٹے ہتھیار اور فضائی ضربوں کا سہارا لیا گیا۔دوسری جانب یمن کے دو صوبوں مارب اور البیضا میں قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی میرینز نے کئی علاقوں میں القاعدہ کو حملے کا نشانہ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فضائی بم باری کے علاوہ امریکی چھاتہ برداروں اور القاعدہ کے مسلح ارکان کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں ہوئیں۔ بم باری کے نتیجے میں القاعدہ کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ جنگجوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ فروری سے اب تک امریکی فورسز یمن میں القاعدہ کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکی ہیں، جن میں متعدد جنگجوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہییاد رہے کہ جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکا یمن میں القاعدہ تنظیم کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

رواں سال مارچ میں امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے تصدیق کی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وہائٹ ہائوس کی پیشگی منظوری کے بغیر پینٹاگون کو یمن میں فضائی حملوں اور کمانڈو ایکشن کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :