مسلمان ، عیسائی اور یہودی بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے تعاون کو تیار ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

مانچسٹر میں دھماکا کرنے والے شکست خوردہ اور ہارے ہوئے لوگ ہیں تاہم معصوم لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے، برطانوی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،امریکی صدر کی فلسطینی ہم منصب کیساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس

منگل 23 مئی 2017 14:57

مسلمان ، عیسائی اور یہودی بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے تعاون کو ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں دھماکا کرنے والے شکست خوردہ اور ہارے ہوئے لوگ ہیں تاہم معصوم لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے، برطانوی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،امریکا مسلمان ، عیسائی اور یہودی بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے تعاون کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی کے دورے پر پہنچنے کے بعد ہم منصب محمو د عباس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں تاہم اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔ اسرائیلی صدر نیتن یاہو بھی خطے میں امن کے خواہاں ہیں ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہو گا ۔خطے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے ، اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔امریکی صدر کو مقدس سر زمین پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔