یمن میں حوثیباغیوں کی عالمی ایلچی کے قافلے پر فائرنگ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

منگل 23 مئی 2017 14:57

یمن میں حوثیباغیوں کی عالمی ایلچی کے قافلے پر فائرنگ،جانی نقصان کی ..
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی جنگجوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کے قافلے پر فائرنگ کردی ۔عرب میڈیا کے مطابق فوری طور پر اس میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔عالمی ایلچی صنعا میں حوثی جنگجوں کی قیادت سے ملاقات کے لیے آرہے تھے اور وہ ان سے رمضان المبارک سے قبل جنگ بندی کے لیے بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا حوثیوں نے عالمی ایلچی کے خلاف نئی تنقیدی مہم شروع کردی ہے۔ باغیوں کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے ان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار نہیں رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی نیا نظریہ نہیں ہے اور اگر ان کے پاس بحران کا کوئی حل ہے تو وہی ہے جو انھیں اتحادی ممالک نے ڈکٹیٹ کرایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیل ولد شیخ احمد الحدیدہ کی بندرگاہ کا کنٹرول یمنی حکومت کے حوالے کرنے کے لیے اتحادیوں کا ایک پیغام لے کر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :