چین اور روس کا خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق

جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی چینی نائب وزیر خارجہ کھونگ شوان یو اور روسی نائب وزیر خارجہ لگور مورگولوف کے درمیان ملاقات میں گفتگو

منگل 23 مئی 2017 14:57

چین اور روس کا خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق
ماسکو/بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) چین اور روس نے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے معاون وزیر خارجہ کھونگ شوان یو اور روسی نائب وزیر خارجہ لگور مورگولوف کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے جزیرہ نما کوریا کے مسلے پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فریقین کی جانب سے یکساں موقف اپنایا گیا کہ مذکورہ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور موجودہ صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ دوسری طرف چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بیجنگ میں کہا کہ چین شمالی کوریا کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مخالف حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی مخالفت کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں متعلقہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلہ کا حل بات چیت اور مشاورت کی راہ پر واپس آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :