کامسر سے کہوڑی ٹنل تائو بٹ تک اعلیٰ معیار کی سڑک وزیر اعظم کی کاوشوں کا ثمر ہے‘ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی

منگل 23 مئی 2017 15:03

کامسر سے کہوڑی ٹنل تائو بٹ تک اعلیٰ معیار کی سڑک وزیر اعظم کی کاوشوں ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں یکمشت 10ارب روپے کا اضافہ ،کامسر سے کہوڑی ٹنل تائو بٹ تک اعلیٰ معیار کی سڑک وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کاوشوں کا ثمر ہے ۔آزادکشمیر کے عوام نے 21جولائی2016کو جو انتخابات میں فیصلہ کیا اس کے خوش گوار نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی خوش خبریوں کا سلسلہ جاری رہے گا وزیراعظم کی طرف سے اپوزیشن کو ریاستی ترقی کے معاملات میں شراکت داری کی دعوت وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں دونوں ممبران اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتھک محنت سے خطہ کو معاشی خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے اعلانات کے بجائے عمل کی روایت کو پروان چڑھایا گیا ہے ترقیاتی بجٹ میںغیر معمولی اضافہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں ممبران اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کو تعمیر و ترقی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے -

متعلقہ عنوان :