راولا کوٹ :مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق‘ 8زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 15:29

راولا کوٹ :مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق‘ 8زخمی ہوگئے
 راولا کوٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) راولا کوٹ سے راو لپنڈی جانے والے مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر تیز رفتار وین غلط موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راستہ تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے۔