آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دھشت گردوں کی کمر توڑ دی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنثئر کور

منگل 23 مئی 2017 16:27

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دھشت گردوں کی کمر توڑ دی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ..
پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنثئر کور نے کہا ہے کہ فورسز کے جوانوں نے فاٹا سمیت ملک بھر سے دھشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں دھشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔پاراچنار میں تربیت سے فارغ ہونے والے 422 ریکروٹس کی پاسنگ اوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور محمد یوسف مجوکہ نے کہا کہ ملک سے دھشت گردی کے خاتمے میں فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں اور فورسز کی لازوال قربانیوں خصوصا آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دھشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

انہوں نے امیدی ظاہر کی کہ فورسز میں شامل ہونے والے جوان بھی ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

چھ ماہ کی تریبت سے فارغ ہونے والے 422 جوانوں نے ملک کے وفادار رہنے کا حلف لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی خاطر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ڈپیٹی انسپکٹر جنرل یوسف مجوکہ نے کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کرنل عمر ملک کے ہمراہ پریڈ کا معائینہ کیا اور بہترین کارکردگی پیش کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمانوں کے چبوترے کے سامنے سے گزرے اور سلامی پیش کی۔ تقریب میں فورسسز اور پولیٹکل انتظامیہ کے افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :