یمن ، امریکی فو ج کا یمن میں القاعدہ کے کمپا ونڈ پر حملہ ، سا ت جنگجو ہلا ک

منگل 23 مئی 2017 16:30

یمن ، امریکی فو ج کا یمن میں القاعدہ کے کمپا ونڈ پر حملہ ، سا ت جنگجو ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) امریکی سپیشل فورسز نے انٹیلجنس روپوٹ کی بنیاد پر یمن میں القاعدہ کے ایک کمپاؤنڈ پر کارروائی کر کے 7جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریب گورنری میں یمن حکومت کے تعاون سے اے کیو اے پی کے جنگجوؤں کے خلاف چھوٹے ہتھیاروں اور فضا ئی حملوں سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی سے اے کیو اے پی کی صلاحیتوں اور مقاصد کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ جبکہ دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی کارروائی کے دوران کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جبکہ ایک اور امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں کسی عام شہری کی ہلاکت کی بھی اطلاع نہیں ہے۔ تا ہم کارروائی میں 7جنگجو مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فروری سے یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی فوج کی جانب سے 80سے زائد حملے ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :