Live Updates

عمران خان کی تین وکٹیں اڑ گئی ہیں، عدالت میں ثابت ہوگیاکہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کے نام پر غیر ملکیوں سے 11 لاکھ ڈالر وصول کئے ،وہ رقم پارٹی فنڈنگ اور الیکشن کے دوران خرچ کی گئی،حنیف عباسی

منگل 23 مئی 2017 16:32

عمران خان کی تین وکٹیں اڑ گئی ہیں، عدالت میں ثابت ہوگیاکہ تحریک انصاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ حساب دینے کے لئے تیار ہیںلیکن جب حساب دینے کا وقت آتا ہے تو وہ حساب دینے سے انکار کرتے ہیں،انہوں نے کہا آج عدالت میں عمران خان کے وکیل کی تینوں وکٹیں اڑ گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدالت میں ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کے نام پر غیر ملکیوں سے 11 لاکھ ڈالر وصول کئے ہیں جو انہوں نے پارٹی فنڈنگ پر اور الیکشن کے دوران خرچ کیا ،ان میں سے خان صاحب کے وکیل نے فارن فنڈنگ کے نام پر 6 ہزار ڈالر وصول کرنے کا اب تک اعتراف کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں اس لئے تلاشی سے بھاگتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو شخص جھوٹا ہو، چور ہو اور کرپشن کا جرم بھی اس پر ثابت ہو چکا ہو وہ اقتدار میں آنے کے کیسے قابل ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی بددیانتی کے خلاف بھی جلد فیصلہ سنا دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کو دباو کا شکار کرتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے،ہم اداروں اور الیکشن کمیشن کا گہراو کریں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مطلب کا فیصلہ لینے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جسے عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور اب بھی مسترد کرتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات