وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے کا جے آئی ٹی پر اعتراض

حسین نواز نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست لکھ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 16:38

وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے کا جے آئی ٹی پر اعتراض
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پانامہ لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی پر اعتراض اُٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دائر کی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کر ارکان پر اعتراض ہے۔ حسین نواز نے الزام عائد کیا کہ کمیٹی کے ایک رکن کا تعلق پی ٹی آئی سے جبکہ دوسرے رکن کا تعلق سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سے ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے رکن ماضی میں حدیبیہ پیپر ملز کو دیکھ چکے ہیں اور ماضی میں ان کے پرویز مشرف سے گہرے مراسم بھی رہے ہیں۔اور ایس ای سی پی کا تعلق سیاستدان میاں اظہر کے ساتھ ہے۔ ان دونوں ارکان کے ہوتے ہوئے انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ حسین نواز نے اس درخواست کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پانامہ عملدرآمد بنچ کے سامنے پیش کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ حسین نواز کی جانب سے دائر اس درخواست میں جے آئی ٹی کو دو ارکان کو تبدیل کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔