سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور پاکستان ترقی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے‘چوہدری مشتاق گل

بعض اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتیں‘وہ لوگ لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں مگر وہ ناکام ہوں گے

منگل 23 مئی 2017 16:46

سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور پاکستان ترقی کی منزل کی طرف رواں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور پاکستان ترقی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے مگر بعض اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتیں اس لئے وہ لوگ لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں مگر انشاء اللہ وہ ناکام ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ سیکر ٹری اطلاعات پنجاب چوہدری مشتاق گل نے اقلیتی نوجونواں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ کروڑوں عوام کے مینڈ یٹ سے آئی ہوئی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ملک کی باگ دوڑ محب وطن لیڈر میاں نواز شریف کے ہاتھ میں ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے یوتھ ونگ کا ہر جوان مسلم لیگ ن کے ماتھے کا جھومر ہے جو آندھی طوفان اور تپتی دھوپ میں بھی پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام اختیارات نوجوانوں کو سونپ دئے ہیں تاکہ ہماری غیر موجودگی میں یہ نوجوان اپنے علاقے کے مسائل حل کرواسکیں۔

متعلقہ عنوان :