ساہیوال، محبوبہ کے قاتل سیکورٹی گارڈ کو سزائے موت ،15لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

منگل 23 مئی 2017 16:46

ساہیوال، محبوبہ کے قاتل سیکورٹی گارڈ کو سزائے موت ،15لاکھ روپے معاوضہ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال امیر محمد خاں نے لاہور کی پرائیویٹ کمپنی کے سیکورٹی گارڈ عبدالغفار کو محبوبہ پروین کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مزید ایک سال کی قید بھگتنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

قتل کے بعد خود کو گولی مارنے پر اقدام خود کشی کے الزام میں مجرم عبدالغفار کو ایک سال قید محض کی سزا سنائی ۔

جرمانہ کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو بطور معاوضہ ملے گی ۔ اثتغاثہ کے مطابق 12اکتوبر 2014کو چک 9-99ایل میں ملزم عبدالغفار نے اپنی محبوبہ پروین کی شادی لال سے ہو جانے کی بنا پر اس کے گھر جا کر پسٹل 30 بور سے پروین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور خود کو بھی گولی مار لی تھی اور وہ شدید زخمی ہوا اور بچ گیا ۔ پولیس یوسف والا نے مقدمہ 325اور302ت پ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :