کراچی ، چھ روزہ انسداد پولیو مہم شرو ع ہوگئی

منگل 23 مئی 2017 16:58

کراچی ، چھ روزہ انسداد پولیو مہم شرو ع ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم شرو ع ہوگئی ۔ کمشنر کراچی اعجازاحمد خان نے پی آئی بی میٹرنٹی ہوم واقع پی آئی بی کالونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انھوںنے کہا کہ کو شش کی جارہی ہے کہ جاری سال 2017 کراچی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کا سا ل ہو۔

کمشنر نے کہا کہ مہم کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوںمیں شروع کی جارہی ہے ۔ مجموعی طور پر کراچی کی تمام یونین کونسلوںمیں بائس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔ جبکہ پولیو ٹیموں کے لئے چھ ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ دو ملکوں کے علاوہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

ان دو ملکوں میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔انھو ں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان بھی اس سال پولیو سے پاک ملکوں کی فہرست میں شامل ہو۔انھوں نے کہا انتظامیہ ، محکمہ صحت اور عالمی پارٹنرز مل کر پولیو کے خاتمہ کے لئے مر بو ط اور بھر پور کو شش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں پولیو کے خاتمہ کی کوششیں بار آور ہو رہی ہیں۔گذشتہ ایک سال سے کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

حساس یونین کونسلو ں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔حساس یونین کونسلوں میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے علما کرام اورکمیونٹی کے لوگوںکا تعاون حا صل کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے علماکرام اور کمیونٹی کے لوگوں سے اس سلسلہ میں یونین کونسل 4 گڈاپ میں خود جا کر ملاقات کی ہے۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں علماکرام اور کمیونٹی کے لوگوں نے ان کے ساتھ پولیو کے خاتمہ کی حکومت کی کوششوں میں بھر پور تعاون کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سلسلہ میں وہ دیگر یونین کونسلوں میں بھی کمیونٹی کے لوگوں سے ملا قاتیں کریں گے انھو ںنے کہا کہ ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ بھی حو صلہ افزا ہو رہی ہے ۔ کمشنر نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پولیو ٹیمیں جانفشانی کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو کے جلد از جلد خاتمہ کے لئے سب مل کر اسی طر ح کوششیں کر تے رہیں گے ۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شرقی ندیم ابڑو،کمشنر پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر ڈاکڑ نصرت علی ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے بھی مو جو د تھی

متعلقہ عنوان :