ْ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانے پر حملے سمیت 4 مقدمات میں ذوالفقار مرزا پرفرد جرم عائد کردی

منگل 23 مئی 2017 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانے پر حملے سمیت 4 مقدمات میں ذوالفقار مرزا پرفرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جس پر عدالت نے 11 جولائی کو گواہان طلب کرلئے۔ انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں تھانے پر حملے سمیت چار مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سندھ دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تھانے پر حملہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ذوالفقار مرزا سمیت 54 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔ فرد جرم ہنگامہ آرائی، حملہ اور دہشت گردی کے مقدمات پر عائد کی گئی۔ اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گیارہ جولائی کو گواہان کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے 3 مئی 2015 کو ساتھیوں سمیت اپنے حمایتی کو چھڑانے کے لیے ضلع بدین میں تھانے پر حملہ کیا تھا۔ جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :