پشاور،مون سون بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے 9اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا

منگل 23 مئی 2017 17:08

پشاور،مون سون بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے 9اضلاع کو ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) مون سون بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے 9اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا ہے ۔ حساس چار اضلاع اورحساس ترین پانچ اضلاع میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت تمام اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔مون سون بارشوں کے باعث محکمہ صحت نے پہلے سے ہی پچیس اضلاع میں فوکر پرسن تعینات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث پہاڑوں پر جمی ہو ئی برف کے پگھلنے اور مون سون بارشوں میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر حساس اور حساس ترین اضلاع میں تمام اداروں کو اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات ، شانگلہ ، دیر ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سمیت نو اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دیاگیاہے ۔مون سون بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر دریائوں کے کنارے قریب آبادیوں کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں منتقلی کے لئے انہیں اعتماد میں لینے کی ہدایات کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :