ایف بی آر نے محکمہ داخلہ پنجاب کے 78 افسروں کو گزشتہ تین سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر نوٹسز بھیجوا دیئے

منگل 23 مئی 2017 17:08

ایف بی آر نے محکمہ داخلہ پنجاب کے 78 افسروں کو گزشتہ تین سال سے انکم ٹیکس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) ایف بی آر نے محکمہ داخلہ پنجاب کے 78 افسروں کو گزشتہ تین سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر نوٹسز بھیجوا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے محکمہ داخلہ پنجاب کے 78 افسروں کو نوٹس بھیج کر انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر نے سال 2014، 15 اور 16 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے موجودہ اور سابق افسروں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایف بی آر نے سابق سپیشل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر محمد شعیب اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری اسداللہ فیض اور وجاہت عرفان ہمدانی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :