قصبہ چک بازید میں بغیر اندارج تھانہ مکان کرایہ پر مالک مکان کیخلاف مقدمہ

منگل 23 مئی 2017 17:10

قصبہ چک بازید میں بغیر اندارج تھانہ مکان کرایہ پر مالک مکان کیخلاف ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) قصبہ چک بازید تھانہ صدر کے علاقہ میں بغیر اندارج تھانہ مکان کرایہ دینے والے مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ضمیر حسین نے استغاثہ دیا کہ دوران سرچ آپریشن ملزم مالک مکان اسلم ولد گلزار ساکن چک بازید نے اپنا مکان مزمل عباس ولد عبداللہ ساکن سرگودھا، محمد بلال ولد نصیر ساکن خوشاب کو بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔ مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کرد ی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :