الیکشن کمیشن نے49جماعتوں کے2016ء کےگوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں

پی ٹی آئی اخراجات17 کروڑ،23 کروڑآمدن،جبکہ اشتہاروں میں98 لاکھ اور5 کروڑ81 لاکھ کےجلسےکیے،پیپلزپارٹی کی11کروڑآمدن،2کروڑ89 لاکھ اخراجات،مسلم لیگ(ن)کی آمدن32 کروڑ،اخراجات93لاکھ،ایم کیوایم کی38کروڑجبکہ37 کروڑچندے کی مدمیں حاصل کیے،جماعت اسلامی61لاکھ 60 ہزارکےاثاثے،شیخ رشیدنے2لاکھ 96 ہزارروپےاثاثے ظاہرکیے۔الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 مئی 2017 17:00

الیکشن کمیشن نے49جماعتوں کے2016ء کےگوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی2017ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 49 سیاسی جماعتوں کے 2016ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیسن کی تفصیلات کے تحت پی ٹی آئی کے2016 میں 17 کروڑ کے اخراجات، 23 کروڑ کی آمدن ہوئی۔جبکہ پی ٹی آئی نے 7 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اشتہاروں کی مد میں 98 لاکھ روپے خرچ کیے۔

پی ٹی آئی نے 2016 میں 5 کروڑ 81 لاکھ کے عوامی جلسے کیے۔ پی ٹی آئی نے آمدن چندہ، رکنیت سازی اور بلدیاتی الیکشن فیس کی مد میں ظاہرکی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 96 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے۔ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 2 کروڑ 84 لاکھ کے اثاثوں کی مالک ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی نے 61 لاکھ 60 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے۔

اسی طرح مسلم لیگ(ن)نے چاروں صوبوں سے پارٹی کی الگ الگ تفصیلات جمع کرائیں۔ مسلم لیگ(ن)نے آمدن 32 کروڑ سے زائد ظاہر کی۔ مسلم لیگ(ن) نے کل اثاثے 30 کروڑ روپے ظاہر کیے۔ جبکہ 93 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں بتائے گئے۔ مسلم لیگ(ن) نے مالی سال 2016 میں(ن)لیگ پنجاب کو 55 لاکھ منتقل کیے۔ الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے تحت پیپلزپارٹی نے سال 2016ء میں11کروڑ آمدن، 2 کروڑ 89 لاکھ اخراجات ظاہرکیے۔

پیپلزپارٹی کل 51 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی آمدن 15 لاکھ، اخراجات 11 کروڑ روپے بتائے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے پیپلزپارٹی کو 10 کروڑ روپے منتقل کیے۔ اسی طرح مسلم لیگ(ق) 5 کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہے۔ سیاسی جماعت ایم کیوایم پاکستان کو 2016 میں 38 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ ایم کیوایم پاکستان نے 37 کروڑ روپے چندے کی مد میں حاصل کیے۔ایم کیوایم پاکستان کے کل اثاثے 3 کروڑ 70 لاکھ کے بتائے گئے۔