اوگرا نے پانچ سال کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو 18 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل گیس پائپ لائنیں بچھانے کا اجازت نامہ جاری کیا

منگل 23 مئی 2017 17:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پچھلے پانچ سال کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو 18 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل گیس پائپ لائنیں بچھانے کا اجازت نامہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیاں اوگرا آرڈیننس 2002ء کے تحت مختلف منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کیلئے اوگرا سے اجازت حاصل کرنے کی پابند ہیں۔ مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار 3 ارب روپے سے زائد کی گیس سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔