کراچی، عزیز آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم

لڑائی قیصر نامی شخص کی بیٹی کو تنگ کرنے پر ہوئی،رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر صورت حال کو سنبھال لیا

منگل 23 مئی 2017 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ہنگامہ آرائی کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں دکانیں بند کرادیں ۔رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر صورت حال کو سنبھال لیا ۔تفصیلات کے مطابق عزیزآباد میں عائشہ منزل کے قریب دو سیاسی پارٹیوں میں تصادم کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

مشتعل افراد نے عائشہ منزل بھائی جان چوک اور اطراف کی دکانیں بند کروا دیں۔ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لڑائی قیصر نامی شخص کی بیٹی کو تنگ کرنے پر ہوئی تھی۔ لڑائی بڑھنے پر سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی اس میں کود پڑے جس سے صورتحال خراب ہوگئی۔سیاسی کارکنان نے لڑائی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تاہم مشتعل افراد کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری پہنچ گئی اور مشتعل افراد سے بات چیت کے بعد علاقے کو کلیئر کرالیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :