ہمارا مقصد یمن میں امن کو یقینی بنانا ہے،ہم کسی فریق کی طرف نہیں ہیں، رمضان میں فائر بندی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ، اسماعیل ولد الشیخ

منگل 23 مئی 2017 17:46

صنعا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا ہے کہ ہم اقوامِ متحدہ میں غیر جانب دار رہیں گے، ہمارا مقصد یمن میں امن کو یقینی بنانے کے لیے حتی الامکان کوششیں کرنا ہے،ہم کسی فریق کی طرف نہیں ہیں۔ ہم رمضان میں فائر بندی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، اس کے نتیجے میں تنازع کے فریق دوبارہ مذاکرات کریں گے ۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یمن کے حالیہ دورے کے مقاصد تین بنیادی نکات پر مشتمل ہیں جن میں الحدیدہ شہر میں کسی بھی فوجی کارروائی سے گریز کی کوشش کرنا ، یمنیوں کو درپیش مسائل بالخصوص ہیضے کی وباء کے انسداد اور اقتصادی امور سے متعلق مسائل یعنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مرکزی بینک کا مسئلہ کے حل کا طریقہ کار زیر بحث لانا شامل ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ صرف دیگر فریقوں کی خواہش پر ہی حرکت میں آتی ہے تا کہ دنیا کو یہ تاثر دے سکے کہ سیاسی مذاکرات کا عمل قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :