سانحہ 8اگست ،پولیس ٹرنینگ سینٹر اور شاہ نورانی حملے میں ملوث عناصر کو قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے گرفتارکرلیاہے

،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

منگل 23 مئی 2017 17:52

سانحہ 8اگست ،پولیس ٹرنینگ سینٹر اور شاہ نورانی حملے میں ملوث عناصر ..
کوئٹہ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ 8اگست 2016 کوسول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء پر حملے ،24اکتوبر 2016کو پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ پر حملے اور سانحہ شاہ نورانی حملے میں ملوث عناصر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے جس پر پولیس اور فرنٹیئرکور سمیت تمام اداروں کے آفیسران مبارکباد کے مستحق ہیں،دہشتگردوں کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ،آخر ی دہشتگرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،ترجمان صوبائی حکومت انوارالحق کاکڑ ،صوبائی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر اکبر حریفال ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کا پولیس ،لیویز اور فرنٹیئرکور کے اہلکار جوا ںمردی سے کررہے ہیں ،صوبائی حکومت پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخوائوں میں اضافے کے حوالے سے آنے والا بجٹ میں خاطرخواہ اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی تعاون کی بدولت کامیابی سے لڑ رہے ہیں جیت حق اور سچ کی ہی ہوگی ۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ،سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کی بڑی وارداتوں کو ناکام بنایا ہے چمن سے اغواء ہونے والے واپڈا کے اہلکار کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونے والے سابق سینیٹرکے بیٹے کی بازیابی کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھر پور محنت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :