داعش نے مانچسٹر میں دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

منگل 23 مئی 2017 18:06

داعش نے مانچسٹر میں دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک گروپ نے گزشتہ روز مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

گروپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے گروپ کے ایک رکن نے کنسرٹ کے ہجوم میں بم نصب کیا تھا۔ بیان میں اس قسم کے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے جبکہ گروپ کی اپنی نیوز ایجنسی اماک نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی خبر جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :