پاک فوج نے ایل اوسی پرپاکستانی فوجی چیک پوسٹ تباہ کرنے کابھارتی دعویٰ مسترد کردیا

نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی چوکی تباہ کرنے اور پاک فوج کی طرف سے ایل اوسی کی دوسری جانب شہری آبادی پر فائرنگ کا الزام غلط ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 23 مئی 2017 18:12

پاک فوج نے  ایل اوسی پرپاکستانی فوجی چیک پوسٹ تباہ کرنے کابھارتی دعویٰ ..
ْ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پاک فوج نے کنٹرول لائن کے نوشہرہ سیکٹرپرپاکستانی فوجی چیک پوسٹ تباہ کرنے کابھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایل او سی کی دوسری جانب شہری آبادی پر فائرنگ نہیں کی گئی ، اس حوالے سے بھارتی الزام غلط ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ غلط ہے جبکہ پاک فوج کی طرف سے ایل اوسی کی دوسری جانب شہری آبادی پر فائرنگ کا بھارتی الزام بھی غلط ہے ۔ (ن م)