عظیم قوم بننے کیلئے تعلیم کا حصول لازمی جز ہے، طلبہ ہمیشہ اپنی سوچ کو بلندتر رکھیں ، عاطف خان وزیر تعلیم خیبرپختونخوا
منگل 23 مئی 2017 18:26
(جاری ہے)
سکول کے پرنسپل کرنل ریٹائرڈ محمد طیب نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی بھر پور تعاون کو بھی اُجاگر کیا اوراس سلسلے میں وزیر تعلیم کے کردار کو سراہا۔
مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اور سکول کے اسا تذہ کی تربیت، آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن، تزین و آرائش اور بلینڈڈ لرننگ سسٹم کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پشاور پبلک سکول کا شمار صوبے کے بہترین تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے دوسرے شعبوں کی طرح سیاسی مداخلت کیوجہ سے اسکے حالات بھی بہت خراب تھے جس کیلئے صوبائی حکومت نے خصوصی اقدامات کئے اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سکول میں کافی بہتری آئی ہے اور مزید بہتری لانے کی بھی کوشش کریں گے۔ عاطف خان نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے اور کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر آگے بڑھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی اسلئے موجودہ حکومت کی توجہ سڑکوں اور بڑی بڑی عمارات کی بجائے تعلیم پر مرکوزہے اور اگلے سال اس کا بجٹ 138 ارب روپے کیا جا رہا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سرکاری سکولوں میں ناپید سہولیات پر 21 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور چالیس ہزار اساتذہ کی خالصتاً میرٹ پر بھرتی کی جا چکی ہے اور اگلے مالی سال مزید 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا پروگرام ہے۔صوبائی وزیر نے گرلز کیڈٹ کالج مردان کے قیام کو پی ٹی آئی کی حکومت کا بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اس کالج میں ملک کے چاروں صوبوں کی طالبات نے داخلہ لیا ہے اور وہ بھی مستقبل میں لڑکوں کے شانہ بشانہ مسلح فوج سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.