سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، وزیراعلیٰ سندھ کے کے الیکٹرک کو ہدایت

منگل 23 مئی 2017 18:38

سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، وزیراعلیٰ سندھ کے کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے اور خاص طور پر سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں کے الیکٹرک کی طرف سے کراچی میں جاری بجلی بحران کی وجوہات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ تکنیکی فالٹ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں حالیہ طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام شدیدتکلیف میں ہیں۔

(جاری ہے)

اگر تکنیکی فالٹ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے تو یہ فالٹ کے الیکٹر ک کو گرمیوں سے قبل ہی درست کرلینے چاہیے تھے۔

نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے اور خاص طور پر سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔جبکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ میں ٹاورز گرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے ،مرمت کا کام جاری ہے،کے الیکٹرک کے چیئرمین نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ فالٹ پر جلد ازجلد قابو پالیاجائے گا اور رمضان المبار ک میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے گی