سپریم کورٹ ، قتل کے 4 مختلف مقدمات میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے تین ملزمان بری
ایک ملزم کی بریت کی درخواست مسترد ، سزائے موت عمرقید میں تبدیل
منگل 23 مئی 2017 19:06
(جاری ہے)
تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ طے شدہ قانون ہے کہ صرف اعترافی بیان پر ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی جب تک کوئی اور آزاد شہادت موجود نہ ہو کیونکہ اعترافی بیان کسی چیز کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ اسے خود سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اس وقوعہ کا کوئی عینی شاہد بھی نہیں اور طبی شہادت سے بھی زیادتی ثابت نہیں ہوتی۔ اس لئے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے سنائی گئی تمام سزائیں کالعدم قرار دی جاتی ہیں۔ عدالت نے 6 سال بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ دوسرے مقدمے میں عدالت نے ملزم نوید اقبال کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزم پر ساجد مصطفی کو 3 اکتوبر 2007ء میں لاہور میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے شواہد کی عدم دستیابی کے باعث ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دیدیں اور فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تیسرے مقدمے میں عدالت نے 12 سال بعد ملزم محمد اقبال کی رہائی کا حکم دیا۔ ملزم نے 9 اکتوبر 2005ء کو ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ میں قربان علی کو قتل کیا تھا۔ ملزم کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی جسے ہائیکورٹ نے عمرقید میں تبدیل کر دیا تھا۔ عدالت نے عظمیٰ نے قرار دیا کہ استغاثہ کے دو گواہان اپنے بیان سے منحرف ہو گئے تھے اور استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات میں گوہان حلف پر بھی سچ نہیں بولتے۔ چوتھے مقدمہ میں عدالت نے فیصل آباد کے علاقے رضاآباد میں2008ء میں نمختاراں بی بی کو قتل کرنے والے ملزم امجد علی کی درخواست بریت مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو عمرقید میںتبدیل کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت جبکہ ہائیکورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی تھی تاہم ہائیکورٹ نے شریک ملزمان جمال دین اور افضل کو بری کر دیا تھا۔ ملزمان کی طرف سے ارشد علی چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ایک بچہ بھی گواہ کے طور پر پیش کیا گیا جس کی گواہی تسلیم کی گئی حالانکہ قانون میں بچے کی گواہی تسلیم نہیں کی جا سکتی اور عینی گواہان کو بھی ہائیکورٹ نے ماننے سے انکار کر دیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.