پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا میںریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگانے کیلئے اپنے طور پر بھی اقدامات شروع کر دئیے

کابینہ کی سب کمیٹی نے سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دیں،پی آئی ٹی بی کے تین ماہرین کو ذمہ داری سونپ دی گئی‘ذرائع ملکی وقار کو نقصان پہنچا نے والوں کے تانے بانے بیرون ملک یا اندرون ملک جہاں بھی ملتے ہوں انہیںبے نقاب کیا جائیگا‘ ترجمان حکومت

منگل 23 مئی 2017 19:48

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا میںریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگانے کیلئے اپنے طور پر بھی اقدامات شروع کر دئیے ، کابینہ کی سب کمیٹی نے سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا سراغ لگانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تین ماہرین کی ٹیم بنائی ہے جو اس حوالے سے اپنا کا م کرے گی ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی سب کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو بھی ارسال کی ہیں ۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف اس طرح کی مہم کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی وقار کو نقصان پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے تانے بانے بیرون ملک یا اندرون ملک جہاں بھی ملتے ہیں انہیں بے نقاب کریں گے اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔