ہنگو، شہید فرید خان ہسپتال کی تعمیرکیلئی3کروڑ 9لاکھ 53ہزارروپے کی منظوری

منگل 23 مئی 2017 20:05

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) شہید فرید خان ہسپتال ہنگو کی تعمیرومرمت کیلئی3کروڑ 9لاکھ 53ہزار روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سپیشل فنڈ سے منظور شدہ خطیررقم ہسپتال کے مختلف شعبوں کو فعال بنانے میں موثر تبدیلی لائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید فرید خان ہسپتال ہنگو میں مرمتی اور تعمیراتی امور کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی فنڈ سے 3کروڑ 9لاکھ 53ہزار روپے کے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایم پی اے شاہ فیصل خان ،ایم ایس ڈاکٹر فضل مولا،سی اینڈ ڈبلیو انجینئرسلطان محمود،ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرشاہ فیصل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں عوامی مفادات کے تناظر میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :