بنوں :یونیورسٹی ٹیچنگ سٹاف کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر بلا مقابلہ فپواسا کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 23 مئی 2017 20:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) یونیورسٹی ٹیچنگ سٹاف کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر بلا مقابلہ فپواسا کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے گزشتہ روز فیڈریشن آف آ ل پاکستان یونیرسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہو ئے جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر محمد ہمایون خان صدر جبکہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ڈاکٹر محمد زبیر خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد زبیر خان نے بنوں میں میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کی تمام یویورسٹیوں کا تحقیقی میدان میں آگے لانے اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی ماحول مہیا کرانے کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور اساتذہ کے حقوق کیلئے بھر پور جدو جہد کی جائے گی اُنہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کی تمام یونیورسٹیوں میں بلا تاخیر وائس چانسلروں کا تعین کیا جائے کیونکہ سربراہ کے بغیر ادارہ ادارہ ہی نہیں رہتا لہذا فی الفور وائس چانسلر زتعینات کئے جائیں تاکہ یونیورسٹیوں کے انتظامی امور کو چلایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :