بنوں نمائندہ کمیٹی کا معاہدے پر عملدر آمد نہ کرنے کے خلاف ایک با پھر ہائی کورٹ بنوں بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

منگل 23 مئی 2017 20:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) بنوں نمائندہ کمیٹی نے معاہدے پر عملدر آمد نہ کرنے کے خلاف ایک با پھر ہائی کورٹ بنوں بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے جرگہ سے ملاقات نہیں کی جبکہ ایکسین واپڈا نے جرگہ کے سامنے بے بسی تسلیم کر لی گزشتہ روز قومی محاذ کمیٹی بنوں نے ملک نواب خان اور حافظ عبدالستار شاہ بخاری کی قیادت میں واپڈا کالونی میں ایکسین واپڈا کیساتھ ملاقات کی اور ہائی کورٹ بنوں بنچ کی ہدایات کی روشنی میں واپڈا حکام و جرگہ کے مابین 17مئی کو ہونے والے معاہدہ جس میں بنوں سٹی ون ،ٹو ،تھری اور فور فیڈرز سے ڈبل سورس کا خاتمہ ،ٹرانسفارمرز اور بجلی میٹر نہ رکھنے والے پلازوں سے غیر قانونی بجلی لائن کاٹنا ،تمام فیڈرز پر اضافی بوجھ نہ ڈالنا ،ٹرپنگ کی صورت میں اگلے گھنٹے میں مقررہ بجلی دورانیہ پورا کرنا سمیت دیگر نکات شامل ہیں اور ان نکات پر واپڈا حکام نے دستخط بھی کئے تھے پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ پوچھی لیکن واپڈا ایکسین نے جرگہ کو مطمئن نہیں کیا اور اپنی بے بسی کا اظہار کیا کمیٹی کے قائدین ملک نواب خان ،مولانا عبدالستار شاہ بخاری ،عرفان پیر زادہ ایڈووکیٹ ،ملک اشفاق خان ،عبدالرؤف قریشی،میاں وحید الرحمن،لیاقت ناظم ،شیر ولی باغی ایڈووکیٹ دیگر نے ایکسین سے کہا کہ جن صارفین کے ذمے رقم واجد الادا ہے اور واپڈا نے تاحال ریکوری نہیں کی ان کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے نہ کہ ان کے علاقے میں جا کر غیر قانونی طریقے سے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کرتے ہوئے ٹرانسفارمز اتاریں اُنہوں نے کہا کہ قومی محاذ کمیٹی ریکوری کرنے کیلئے بجلی بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف عدالت جا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں جس میں وکلاء ،تاجر برادری اور بنوں کے مشران رضا کارانہ طور پر ان کا ساتھ دے گی اس موقع پر واپڈا حکام نے ہائی کورٹ بنوں بنچ کی ہدایات کی روشنی میں کئے گئے معاہدے پر پورا نہ اترنے کی صورت میں جرگہ نے ایک بار پھر ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا جبکہ رمضان المبارک سے قبل احتجاج ریکارڈ کرانے کی بھی دھمکی دی۔

متعلقہ عنوان :