کو ئٹہ,5 روز قبل اغواء ہونیوالے واپڈا کے لائن مین کو بازیاب کرا لیا گیا

منگل 23 مئی 2017 20:14

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) قلعہ عبداللہ لیویز کے عملے نے 5 روز قبل اغواء ہونیوالے واپڈا کے لائن مین کو بازیاب کرا لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ لیویز کے عملے نے سپینہ تیژہ میں کا رروائی کر تے ہوئے واپڈا کے لائن مین سید نثار آغا کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ذرائع کے مطابق مغوی کو 5 روز قبل اغواء کیا گیا تھا تا ہم کا رروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :