حکومت نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل درآمد کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کر یں,مولانا محمد عباس قادری ساسولی

پاکستان مسلمانوں ، برصغیر علماء ومشاخ اہل سنت کی بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا تھا,جمعیت علماء اسلام پاکستان بلوچستان کے صدر کی گفتگو

منگل 23 مئی 2017 20:14

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان بلوچستان کے صدر مولانا محمد عباس قادری ساسولی نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل درآمد کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کر کے امن کی بحالی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اگست کے مہینے میں جماعت کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں تربیتی کنونشن منعقد کئے جائینگے جس میں مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں ، برصغیر علماء ومشاخ اہل سنت کی بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا تھاتاکہ برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی سرزمین پر سماجی ودینی سمیت سیاسی معاملات کو آزادی کے ساتھ مناسکے اور لو گوں کو عدل وانصاف میسر آسکے 70 سال گزرنے کے باوجود حکمران ملک میں نہ تو نظام مصطفیؐ کو نافذ کر سکی اور نہ ہی فرقہ واریت اور لسانیت کو ختم کر سکی اور ملک میں آئے روز فرقہ واریت، لسانیت ، دہشتگردی، فحاشی ، عریانی کو فروغ مل رہا ہے موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے عمل درآمد کر کے دہشتگردوں کی کمر توڑ سکتی ہے اور ان کے سہولت کاروں کا بھی قلع قمع کر سکتی ہے ا نہوں نے مستونگ اور گوادر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کا رروائی کریں اور حکومت ایران ، سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر تے ہیں ملک سے مہنگائی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت لو گوں کو پانی کی عدم فراہمی سمیت زندگی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کریں اور بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیرآباد کو اس کے حصے کا پانی جبکہ اوچ پاور 1 اور اوچ پاور2 سے ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کو مکمل کر کے علاقے کے لو گوں کو بجلی فراہم کی جائے اس کے ساتھ ہی گرڈ220 اور162 کی فوری تعمیر مکمل کی جائے اور قانون 295C میں ترمیم نہ کی جائے بلکہ گستا خ رسول کی سزائے موت کو برقراررکھا جائے انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اگست میں کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، بیلا، حب چوکی اور نومبر میں نصیرآباد، جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار، لہڑی ، صحبت پور میں تربیتی کنونشن منعقد کرینگے جس سے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے تحفظات دور کر نے کے ساتھ ساتھ پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات بھی پوری کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے بننے والے 55 ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے کے لئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے عوامی نمائندوں کی منظوری لیں اور ایران سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :