بہاول پور,عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدان اگر مخلص ہیں تواسمبلیوں سے استعفی دیں,چوہدری طارق بشیر چیمہ

سیاست عبادت ہے اس کو کاروبار نہ بنایا جائے تو صوبہ بحال ہو جائے گا, مقر ر ین کا تقریب سے خطاب

منگل 23 مئی 2017 20:18

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) بہاولپور کے عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدان اگر بہاولپور سے مخلص ہیں اسمبلیوں سے استعفی دیں۔بہاولپور کے 16ایم این اے اور 32 ایم پی اے استعفیٰ دیکر بہاولپور صوبے کیساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیں اس کے لیے میں پہل کرتا ہوں۔چوہدری طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ تفصیل کے مطابق صوبہ بہاولپور اتحاد اورپریس کلب بہاول پورکے زیر اہتمام نواب آف بہاولپور کی برسی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ بہاولپور کے عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدان اگر بہاولپور سے مخلص ہیں اسمبلیوں سے استعفی دیں۔

بہاولپور کے 16ایم این اے اور 32 ایم پی اے استعفیٰ دیکر بہاولپور صوبے کیساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیں اس کے لیے میں پہل کرتا ہوں ملک حبیب اللہ بھٹہ نے کہاکہ سیاست عبادت ہے اس کو کاروبار نہ بنایا جائے تو صوبہ بحال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سید تابش الوری مسلم۔لیگ ن و سابق پارلیمنٹرین نے کہاکہ خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک بہاولپور صوبے کی جدوجہد جاری رکھیں گے طارق مجید چوہدری نے کہاکہ نواب صاحب نے اپنی رعایا کو پاکستان کے حوالے کیا جس کااب کوئی پرسان حال نہ ہے بہاول پورصوبہ ہماراآئینی حق ہے اورہمیں ہمارا حق دیاجائے جام حضور بخش صدر کسان بورڈ نے کہاکہ نواب بہاولپور نے پاکستان کے ساتھ بہاولپور کا۔

الحاق کرکے پاکستان کو مضبوط کیا۔سہیل کامران ،پاکستان عوامی تحریک نے کہاکہ ہم بہاولپور کو نواب آف بہاولپور کے افکار کے مطابق بنائیں گے۔صاحبزادہ اختر عباسی رہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ بہاولپور کے نواب نے پاکستان کو۔اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اسکو معاشی و انتظامی تعاون فراہم کیا پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خاتون شہلا احسان نے کہاکہ بہاولپور ایک فلاحی ریاست تھی جس نے تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔

صدرپریس کلب بہاول پور جنیدنذیرناز نے کہاکہ بہاول پورصوبہ ہمارابنیادی حق ہے اوراس کے حقوق کیلئے ہم ہرطرح کی قربانی دیں گے بہاولپور پریس کلب میں منعقدہ برسی کی تقریب نے صوبہ بحالی بہاولپور کے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ مرکزی چیرمین صوبہ اتحاد بہاول پور طارق مجیدچوہدری نے قرارداد پیش کی کہ پورے پاکستان میں محسن پاکستان کی خدمات کے پیش نظر ان کی برسی قومی سطح پر منائی جائے نصاب میں ان کی خدمات پرمضمون شامل کیاجائے اوران کی برسی 24 مئی کے موقع پر پورے ملک میں سرکاری تعطیل کااعلان کیاجائے قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی نواب صاحب کی خدمات پر پروفیسر شاہد حسن رضوی نے مقالہ پیش کیا۔

محسن پاکستان کی خدمات اور پاکستان کو مستحکم کرنے کی خدمات پر حاضرین آبدیدہ ہو گئے۔ سر صادق محمد خان عباسی کی پچاسویں برسی کے موقع پر بہاولپور ڈویڑن کے تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے قائدین صوبہ بہاولپور اتحاد کی دعوت پر اکٹھے ہوئے اس پروگرام میں صوبہ بہاولپور کے لیے تحریک چلانے والے تمام نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی۔جو اس بات ثبوت ہے کہ اہلیان بہاولپور صوبہ کے حصول کے لیے متحد ہیں تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے عامریاروارن‘ عفت ذکی ممبرضلع کونسل‘ ثناء حبیب ممبرضلع کونسل ‘شگفتہ ناز سابق ممبرتحصیل کونسل ‘حمیرایاسمین ‘نسرین انورممبرمیونسپل کارپوریشن بہاول پور‘ افضل دھرالہ ممبرپنجاب بارکونسل‘ جنیدنذیرناز صدرپریس کلب بہاول پور‘ نوازناجی ‘ریاض ناجی‘ قاری مونس بلوچ‘ اکرم انصاری‘ ڈاکٹرمسعود الرحمان‘ وحیدشاھین‘راجہ شفقت محمود‘تمیورثمین خان‘ حاجی جاویداختر‘ سیدصلاح الدین جیلانی‘چوہدری عالم گجر ممبرضلع کونسل‘ عبدالخالق قریشی ضلعی چیرمین سکروٹنی کمیٹی بیت المال‘ سردارملک زبیرچنڑ‘ عدیل اسلم پی ٹی آئی ‘ڈاکٹرراشدمجید‘اصغرعلی ورک‘ عابد مجیدچوہدری‘ سیدسردارحسین شاہ‘ اعجاز خان بلوچ‘ صاحبزادہ فیض کریم عباسی ‘ سیکریٹری جنرل پریس کلب عمران بھنڈر‘شگفتہ پروین‘ نصیرناصر‘ چوہدری سلیم نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :