بھارتی فوج کالائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ، پاکستان نے مسترد کردیا
پاکستانی فوج کی چوکی تباہ کرنے اورایل او سی پر شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعوی جھوٹا ہے،ترجمان پاک فوج ہم نے اپنی حالیہ کارروائی میں نوشیرا سیکٹر میں واقع پاکستان کی ایک چوکی کو نقصان پہنچایا ہے، یہ انسداد دہشتگردی کیلئے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے، پاکستانی فوج دراندازوں کی مدد کرنے کیلئے بھارتی فوج پر فائرنگ کرتی ہے اور کئی مرتبہ اس نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات کو بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا ہے بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈی جی (پبلک انفارمیشن) میجر جنرل اشوک نرولا کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی
منگل 23 مئی 2017 20:24
(جاری ہے)
یہ انسداد دہشتگردی کے لیے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے اور پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعوی جھوٹا ہے۔
بھارتی فوج کے جنرل نرولا نے الزام لگایا کہ پاکستانی فوج دراندازوں کی مدد کرنے کے لیے بھارتی فوج پر فائرنگ کرتی ہے اور کئی مرتبہ اس نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات کو بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور دراندازی کی روک تھام کے لیے اپنی حکمت عملی کے تحت فوج بھی ایل او سی پر کارروائی کرتی ہیاور ان ٹھکانوں کو تباہ کیا جارہا ہے جہاں سے (فائرنگ کے ذریعی)دراندازوں کی مدد کی جاتی ہے۔جنرل نرولا نے یہ بھی کہا کہ ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں، اس وقت ضرورت ہے کہ ایل او سی کے راستے ہونے والی دراندازی پر قابو پایا جائے تاکہ دہشت گردوں کی تعداد کم سے کم ہو اور جموں و کشمیر کے نوجوان غلط راستے پر نہ چلیں۔واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل و سی پر کشیدگی بدستور موجود ہے۔ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو ہی بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی فوج کی ایک بارڈر ایکشن ٹیم نے ایل او سی پار کر کے اس کے دو جوانوں کو ہلاک کیا اور پھر ان کی لاشیں مسخ بھی کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.