داعش نے مانچسٹر میںکنسرٹ کے دوران دھماکے کی ذمہ داری قبو ل کرلی

اللہ کے فضل اور اسکی حمایت کے ساتھ خلافت کے ایک سپاہی نے برطانوی شہر میں صلیبیوں کے اجتماع کے درمیان دھماکہ کیا،حملے کا مقصدکافروں کی مسلمانوں کی سرزمین پر سرکشی کاجواب ہے ،داعش کا پیغام

منگل 23 مئی 2017 20:24

مانچسٹر/دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میںکنسرٹ کے دوران دھماکے کی ذمہ داری قبو ل کرلی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنی نیوز ایجنسی کے ذریعے مختلف زبانوں میں مانچسٹر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خودکش بمبار خلافت کا ایک سپاہی تھا۔

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ شرمناک کنسرٹ میں کیے گئے حملے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اللہ کے فضل اور اسکی حمایت کے ساتھ خلافت کے ایک سپاہی نے برطانوی شہر میں صلیبیوں کے اجتماع کے درمیان دھماکہ کیا۔داعش کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصدکافروں کی مسلمانوں کی سرزمین پر سرکشی کاجواب ہے ۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص انگریزی زبان میں واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ یہ تو شروعات ہے۔

داعش کے مخلص کارکن تمام صلیبیوں پر حملے شروع کرنے جا رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ شخص اپنے ہاتھ میں پکڑا چارٹ بلند کرتا ہے جس پر مانچسٹر اور حملے کی تاریخ یعنی 22مئی 2017لکھا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :