بی آئی ایس پی کی اپڈیٹ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹرملک کے مستقبل کی پالیسی سازی کیلئے بنیاد ثابت ہوگی ،ْاحسن اقبال
زراعت، بجلی، تعلیم، صحت ، غذائیت اورقدرتی آفات کی صورت میں غریبوں کی امداد پر سبسڈیز کے آغاز کیلئے ڈیٹا کی ڈیجیٹل میپنگ ایک اثاثہ ہوگا ،ْخطاب بی آئی ایس پی ملک کی پہلی متحرک این ایس ای آر کے اندراج کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ،ْ ماروی میمن
منگل 23 مئی 2017 20:28
(جاری ہے)
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن، سیکرٹری بی آئی ایس پی یاسمین مسعود، رکن سوشل سیکٹر پلانگ ڈویژن عاصمہ حیدر، چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید اور بی آئی ایس پی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کی پہلی متحرک این ایس ای آر کے اندراج کیلئے مکمل طور پر تیار ہے جیسا کہ سابقہ این ایس ای آر میں آبادی کے سماجی و معاشی حالات میں تبدیلی کے اندراج کی گنجائش موجود نہیں تھی۔این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی سروے دنیا کا بہترین سروے ہوگا جو پاکستان کو نمبر ون پوزیشن پر لے کر جائے گا جبکہ مستحق افراد کی نشاندہی او ر ان کے انتخاب کے حوالے سے پاکستان اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ نئے سروے کیاین ایس ای آر اپڈیٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور نے بتایا کہ 16پائلٹ اضلاع میں جاری گھر گھر سروے جولائی 2017میں مکمل ہوجائیگا۔ جس کے بعد ستمبر 2017میں ملک گیر سروے کا آغاز ہوگا جو مارچ 2018میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے نصیر آباد، سکھر، ہری پور اور بہاولپور میں ڈیسک رجسٹریشن کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے زبردست نتائج حاصل ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر کو بی آئی ایس پی (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ) ٹیم کی جانب سے تیار کردہ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیٹا اکھٹا کرنے کے نظام کی مختلف خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بی آئی ایس پی کے پرنسپل ٹیکنالوجی ایڈوائزر احمد فاروق نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ دنیا کی نمبر ون این ایس ای آر کے اندرج کیلئے پیپر کے ذریعے انٹرویو کی بجائے کمپیوٹرائزڈ انٹرویو کو اپنایا گیا ہے۔ رجسٹریشن کی اپلیکیشن میں ان بلٹ چیکس اور کنٹرول موجود ہیں جو غلطیوں کی شناخت کرتے ہیں۔ بلیوٹوتھ پر مبنی شمار کنندگان اور سپروائزر کے مابین رابطہ ایک کوالٹی کنٹرول خصوصیت ہے جو غلطیوں سے پاک اندارج کو یقینی بنائے گی۔ آبادی کے مکمل سروے کو یقینی بنانے کیلئے، گوگل میپس کی مدد سے کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ سروے ٹیموں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے انہیں ہیڈکوارٹر سے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ سوالنامے میں دیہی/شہری تقسیم، زراعت آب و ہوا، مخنث، دائمی امراض، ذہنی معذوری، انصاف تک رسائی اور پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق نئے سوالات میں اضافہ ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنائے گا۔ پلانگ منسٹر نے سروے کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ڈیش بورڈ کی تعریف کی اور کہا کہ ٹارگٹ انٹروینشن کیلئے ٹیکنالوجی کے ذریعے سینرجائزنگ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.