پیر صابر شاہ کا خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی خراب صورتحال ،عوام کو علاج کے سلسلے میں درپیش بے پناہ مشکلات ،ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے ہزاروں ملازمین کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار

منگل 23 مئی 2017 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ نے خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی بڑھتی ہوئی خراب صورتحال ،عوام کو علاج کے سلسلے میں درپیش بے پناہ مشکلات ،ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے ہزاروں ملازمین کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے بیس ہزار سے زائد ملازمین اسپیشل ہیلتھ الائونس سے محروم رکھنا ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم نہ کرنا اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی بندش کا فیصلہ سراسر نا انصافی ہے جس کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے ۔

انہوں نے ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)محکمہ صحت کے ملازمین کا بھر پور ساتھ دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن)کے عہدیداروں،طلباء،نوجوانوں ،ڈاکٹروں ،وکلاء اور قبائلی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی اسے مستحکم رکھ سکتی ہے ۔عوام کے بے پناہ لگائو اور مسلم لیگ کے کارکنوں کی انتھک جدوجہد سے محمد نواز شریف کو ملک کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا اعزاز ہو ا ۔عوام نے دھرنوں اور محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کر کے ملک کی ترقی ،خوشحالی کا خدمت کا تہیہ کر لیا ہے اور 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن)کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :