پشاور ،آل پاکستان شہدائے آرمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں واپڈا کے کھلاڑی چھا گئے

منگل 23 مئی 2017 20:40

پشاور ،آل پاکستان شہدائے آرمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں واپڈا کے کھلاڑی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پشاورکے سروسز کلب میں جاری آل پاکستان شہدائے آرمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں واپڈا کے کھلاڑی چھا گئے ‘جاری مینز کوارٹر فائنل مقابلوں میں واپڈا کے عرفان سعید ‘عامر سعید ‘عظیم سرور اور این بی پی کے مراد علی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں عرفان سعید اور عظیم سرور‘عامر سعید اور کاشف ‘انجم بشیر اور شاہ میر جبکہ اویس زاہد اور عتیق نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘لیڈیز ڈبلز مقابلوں میں واپڈا کی ماہور شہزاد اور صائمہ ‘این بی پی کی پلوشہ اور واپڈا کی خضریٰ رشید نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ویمنز سنگلز مقابلوں میں واپڈا کی ماہور شہزاد اور این بی پی کی پلوشہ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ،منگل کو ہونے والے مینز کوارٹر فائنل مقابلوں میں واپڈا کے عرفان سعید نے واپڈا ہی کے اویس زاہد کو اکیس بارہ اور اکیس پندرہ ‘واپڈا کے عامر سعید نے واپڈا ہی کے عبدالرحمان کو اکیس چودہ اور اکیس انیس ‘واپڈا کے عظیم سرور نے واپڈا ہی کے حاشر بشیر کو اکیس نو اور اکیس سولہ جبکہ این بی پی کے مراد علی نے پی آئی اے کے احسن قمر کو اکیس سترہ اور اکیس سولہ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘مینز ڈبلز کوارٹر فائنل مقابلوں میں عرفان سعید اور عظیم سرور نے راجہ حسنین اور عمر ذیشان کو اکیس انیس اور اکیس پندرہ سے شکست دی ‘دوسرے کوارٹر فائنل میں عامر سعید اور کاشرف نے وقاص جاوید اور احسن عارف نے اکیس تیرہ اور بائیس بیس سے شکست دی ‘انجم بشیر اور شاہ میر نے زین اور عارف کو اکیس تیرہ اور اکیس انیس جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں اویس زاہد اور عتیق نے وقاص احمد اور عون عباس کو اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ‘ سیمی فائنلز کے موقع پر بریگیڈئر حیان خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ کرنل ظہیر ‘صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ‘سیکرٹری امجد ‘میاں صداقت شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :