Live Updates

عمران خان الیکشن کمیشن نہیں جاتے جہاں انہیں بار بار بلایا جاتا ہے‘ سپریم کورٹ بھاگ کر جاتے ہیں‘ رانا ثنا اللہ خان

گمراہی کا شکار عمران خان چاہتے ہیں گمراہ نوجوانوں کی فورس تیار کی جائے جسکا نقصان ہم مستقبل میں بھگتیں گے‘ اورنج ٹرین منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوجائیگا، ٹرین منصوبے کیلئے سو ارب روپیہ رکھا جارہا ہے صوبائی وزیر قانون کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 20:42

عمران خان الیکشن کمیشن نہیں جاتے جہاں انہیں بار بار بلایا جاتا ہے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن تو نہیں جاتے جہاں پر انہیں بار بار بلایا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ بھاگ بھاگ کر جاتے ہیں‘ گمراہی کا شکار عمران خان چاہتے ہیں گمراہ نوجوانوں کی فورس تیار کی جائے جسکا نقصان ہم مستقبل میں بھگتیں گے‘ اورنج ٹرین منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سو ارب روپیہ رکھا جارہا ہے، سپیڈو بس میں کارڈ کے طریقہ کو آزمائشی طور پر دیکھا جا رہا ہے، اگر یہ طریقہ کامیاب نہ ہوا تو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

وہ منگل کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عدالت اورنج لائن ٹرین کے خلاف نہیں ہے، مسئلہ صرف ان لوگوں کا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ منصوبہ مکمل ہوگیا تو انکی سیاست دفن ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

روٹ بدلنا پڑا یا یہی روٹ رہا اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ دسمبر 2017 میں اورنج ٹرین چل جائے گی جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے چین سے سو ارب موصول ہوں گے، سپیڈو بس میں کارڈ کے طریقہ کار کو آزمائشی طور پر دیکھا جارہا ہے اگر یہ کامیاب نہ ہوا تو اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے،رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گمراہی کا شکار عمران خان چاہتے ہیں کہ گمراہ نوجوانوں کی فورس تیار کی جائے جس کا نقصان ہم مستقبل میں بھگتیں گے عمران خان الیکشن کمیشن تو نہیں جاتے جہاں پر انہیں بار بار بلایا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ بھاگ بھاگ کر جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات